میران شاہ: فورسز سے جھڑپ میں طالبان کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

میران شاہ: فورسز سے جھڑپ میں طالبان کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
میران شاہ: فورسز سے جھڑپ میں طالبان کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

  

میران شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) میرعلی کے علاقے میں واقع ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پرشدت پسندوں کے حملے کے بعد جوابی کارروائی میں ایک طالبان کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک اور 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق میر علی میں دہشت گردوں نے خودکار اسلحے سے کجھوری چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ اس دوران چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر بھی داغے گئے، جس کے باعث 7 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے حملے کے بعد فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے طالبان کمانڈر سمیت8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید : وزیرستان