نیپرانے 4.42روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرانے 4.42روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کو 25ارب روپے کا ریلیف ملے گا ۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جاری کیاگیاہے ۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ ایک ہفتہ قبل ہو اتھا اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج جار ی کیا گیاہے ۔واضح رہے کہ فرنس آئل کی قیمت میں کمی کے بعد اب بجلی کی قیمت میں ریکارڈ کمی کی گئی ہے ۔