پنچائیت کا پڑوسی کی بیوی کو بھگانے والے شوہر کی اہلیہ کو متاثرہ پڑوسی کے ساتھ رہنے کا حکم

پنچائیت کا پڑوسی کی بیوی کو بھگانے والے شوہر کی اہلیہ کو متاثرہ پڑوسی کے ساتھ ...
پنچائیت کا پڑوسی کی بیوی کو بھگانے والے شوہر کی اہلیہ کو متاثرہ پڑوسی کے ساتھ رہنے کا حکم

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی بھارت میں ایک پنچائیت نے پڑوسن کو لے کر گھر سے بھاگنے والے شوہر کی بیوی کو متاثرہ پڑوسی مرد کے ساتھ رہنے یا جرمانہ اداکرنے کا حکم دیدیا۔

 میڈیا کے مطابق بھارت کی صحرائی ریاست راجھستان کے رہائشی راجندرامیگھوال نے پنچائیت میں مدد کی درخواست کی تھی اور موقف اپنایاکہ پڑوسی کلولال میگھوال اُس کی اہلیہ اور بچوں کو لے کر غائب ہوگیا جس پر پنچائیت نے خاتون یا بھاگنے والے شوہر کاموقف سنے بغیر ہی فیصلہ صاد رکردیا۔

فیصلے کی زد میں آنیوالی کلولال کی مظلوم بیوی ممتانے پولیس کو شکایت کردی اور موقف اپنایاکہ پنچائیت نے اُس کے مرد کے فعل کی وجہ سے راجیندرا کو تین لاکھ روپے ادایا اُس کے گھر میں رہنے کا حکم دیاہے ۔

مقامی پولیس عہدیدارسنجے کمار نے خبررساں ایجنسی ’اے ایف پی ‘ کو بتایاکہ خاتون پنچائیت میں موجود نہیں تھی لیکن حکم ملنے پر اُس نے پولیس کو شکایت کی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ خاتون کو گھر میں بطور ملازمہ رہنے کا حکم دیاگیاہے یاشریک حیات بننے کی ہدایت کی ۔ اُنہوں نے بتایاکہ خاتون کی درخواست کے بعد بندی ضلع کے پنچائیتوں سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے ۔

اس سارے معاملے میں پنچائیت یا اپنی بیوی سے ہاتھ دھونے والے شخص کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

یادرہے کہ پنچائیت عمومی طورپر گاﺅں کے بزرگ لوگوں پر مشتمل ہوتی ہے جنہیں معاشرے میں مہذب سمجھاجاتاہے لیکن اُنہیں کوئی قانونی اہمیت حاصل نہیں ہوتی ۔

مزید : بین الاقوامی