جیل کا کھاناکھانے سے انکار، ایان علی طبی چیک اپ کے بعد بینظیر بیرک میں منتقل، گھر کا کھانا فراہم کردیاگیا

جیل کا کھاناکھانے سے انکار، ایان علی طبی چیک اپ کے بعد بینظیر بیرک میں منتقل، ...
جیل کا کھاناکھانے سے انکار، ایان علی طبی چیک اپ کے بعد بینظیر بیرک میں منتقل، گھر کا کھانا فراہم کردیاگیا

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک)  اداکارہ و ماڈل ایان علی کی جیل میں طبیعت خراب ہسپتال میں چیک اپ کرانے کے بعد اسے پھر سابق وزیراعظم بینظیربھٹو شہید کیلئے بنائی جانے والی بارک میں منتقل کر دیا گیا‘ اسے کام کرنے والی ایک لڑکی بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

ایان علی کی طبیعت خراب، کھانا نہ کھانے کی وجہ سے گزشتہ دنوں اسے جیل سے ہی کھانا دیا گیا کیونکہ آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر افسران کو شکایت تھی کہ اسے کھانا جیل سپرنٹنڈنٹ ملک مشتاق کے گھر سے کھانا منگوا کر دیا جاتا تھا‘ اس پر اسے جیل ہی سے کھانا دیا جانے لگا۔ وہ کھانا ماڈل آیان علی نے کھانا بند کر دیا تھا اور اسے بینظیر شہید کے بنائی جانے والی بیرک سے نکال کر خواتین کے ساتھ 2دن کے لیے بند کیا گیا تھا۔

ایان علی نے کھانا کھانے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے اس کی طعیبت خراب ہوگئی تھی اسے ہسپتال میں چیک اپ کے بعد اسے دوبارہ سابق وزیراعظم بینظیربھٹو شہید کے لئے بنائی جانے والی بیرک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسے کھانا بھی جیل سپرنٹنڈنٹ کے گھر سے کھانا منگوا کر دیا جانے لگا ہے جس کے بعداب اس نے کھانا بھی کھانا شروع کر دیا ہے۔

مزید : راولپنڈی