روائتی پولیسنگ نہیں چاہئے، ڈکیتیوں کی تعداد کم نہیں، ختم کریں: چوہدری نثار

روائتی پولیسنگ نہیں چاہئے، ڈکیتیوں کی تعداد کم نہیں، ختم کریں: چوہدری نثار
روائتی پولیسنگ نہیں چاہئے، ڈکیتیوں کی تعداد کم نہیں، ختم کریں: چوہدری نثار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے پر اسلام آباد پولیس حکام کی سرزنش کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں ر وکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں روائتی پولیسنگ نہیں چاہئے اور نہ ہے ڈکیتی کی تعداد کم ہونے کا بتائیں کیونکہ آئے روز وارداتیں ہوتی ہیں لیکن افسران معطل نہیں ہوتے اور یہ سلسلہ اسی طرح چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالے شیشوں کی گاڑی ایک فیشن بن گیا ہے حالانکہ میں نے اپنی گاڑی کے شیشے کالے نہیں رکھے، قانون کی پابندی ہر پاکستانی کا اولین فرض ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے کالے شیشے والی گاڑی روکی تو 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا اور ایس ایس پی نے بتایا کہ جس گاڑی کو روکا گیا تھا کہ وہ ایس پی کے بھائی کی تھی جس پر اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ اس پر چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ اگر رشتے داروں کو دیکھنا ہے تو پھر وردیاں اتار دینی چاہئیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں