دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے کام کرنے کی کیمسٹری سمجھ لی

دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے کام کرنے کی کیمسٹری سمجھ لی
دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے کام کرنے کی کیمسٹری سمجھ لی

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اداکار رنویر سنگھ کے کام کرنے کی کیمسٹری سمجھ لی۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ ہر کسی چیز پرغورو فکر کے ذریعے اپنی توجہ مرکوز رکھتی ہیں ‘ اسی طرح انہوں نے رنویر سنگھ کے کام کرنے کے طریقے کا بھی غور سے جائزہ لیا اور انھیں پتہ چلا کہ رنویر کے پاس دنیا جہاں کے ہر موڈ پر مبنی گانے ہیں ۔ وہ فلمی منظر کے لحاظ سے گانا سن کر اپنے پر موڈ طاری کرتے ہوئے فلمی منظر کی عکس بندی کرواتے ہیں یہی ان کے کام کا طریقہ ہے۔دپیکا نے کہا کہ رنویر کو میوزک سے بے حد لگاﺅ ہے ‘ اس لئے انہوں نے میوزیکلی کام کرنے کا طریقہ ڈھونڈا ہوا ہے۔ اداکارہ نے اپنی نئی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نئی فلم ”باجی راﺅ مستانی“ ہے جس میں رنویر سنگھ ہی ان کے ہیرو ہیں ‘ فلم جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔

مزید : تفریح