متحدہ عرب امارات اور بحرین میں بہترین نوکریوں کے مواقع ،دو بڑے گروپوں نے اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات اور بحرین میں بہترین نوکریوں کے مواقع ،دو بڑے گروپوں نے ...
متحدہ عرب امارات اور بحرین میں بہترین نوکریوں کے مواقع ،دو بڑے گروپوں نے اعلان کر دیا

  

دبئی (نیوز ڈیسک) دو خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین کی دو بڑی فیشن کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے آپریشنز کو بڑھاتے ہوئے 40نئے سٹورز کھولنے جا رہی ہیں جس سے کم از کم 1500سے زائد نئی نوکریوں کے مواقع نکلیں گے۔

مزیدپڑھیں:شرمنا ک پارٹیز میں شرکت پر امریکی ادارے کی خاتون سربراہ اپنے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھیں

متحدہ عرب امارات کی کمپنی لینڈ مارک گروپ جس کے چار بڑے سٹورز بے بی شاپ، شو مارٹ، سپلیش اور لائف سٹائل کے نام سے چل رہے ہیں نے کہا ہے کہ وہ خلیجی ممالک میں 40نئے سٹورز کھولیں گے جس سے 1200سے زائد نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔لینڈ مارک گروپ کے سینٹر پوائنٹ کے ہیڈ سائمن کاپر کا کہنا ہے کہ حال ہی میں کمپنی نے اپنا 113واں سٹور اجمان میں کھولا ہے اور اس سال کے آکر تک ہم نے ان کی تعداد 130تک لے کر جانی ہے یعنی 17نئے سٹورز کھولے جائیں گے اور ان پر دو ارب درہم (51ارب روپے) خرچ کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنی ایک سٹور کے لئے 65سے70افراد کو ملازمت پر رکھتی ہے اور ان کی پوری کمپنی کے صارفین کی تعداد35ملین سے زائد ہے۔

بحرین کے جواد بزنس گروپ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں 20نئے سٹورز کھولنے جا رہے ہیں جن پر 300سے زائد افراد کو نوکری پررکھاجائے گا۔جواد گروپ کے نان ایگزیکٹو بورڈ ممبربرنارڈ ایڈ منڈز کا کہنا تھا کہ کمپنی کے امارات میں 70سے 80سٹورز ہیںاور اب ان کی تعداد 100تک لے جائی جائے گی جس سے نئی نوکریاں بھی نکلیں گی۔

مزید : بین الاقوامی