الیکشن 2013 ءدھاندلی ، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے الزامات کا جواب تیار کر لیا

الیکشن 2013 ءدھاندلی ، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے الزامات کا جواب تیار کر ...
الیکشن 2013 ءدھاندلی ، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے الزامات کا جواب تیار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن 2013ءمیں دھاندلی کے الزامات لگائے گئے تھے جس کے جواب میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی لیگل ٹیم نے اپنا جواب تیار کر لیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے اعتراضات اور رپورٹس کو مسترد کر دیا گیا ہے اور جوڈیشل کمیشن نے بھی تحریک انصاف کا وائٹ پیپر قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن 2013 ءکے لیے بیلیٹ پیپر کی چھپائی اردو بازار لاہور سے نہیں کروائی گئیں اور الیکشن کے لیے کی جانے والی تبدیلوں کو گزٹ آف پاکستان میں بھی شامل کیا گیا تھا ۔ تحریک انصاف کے وائٹ پیپر کو قبول کرنے سے انکار کرنے پر جوڈیشل کمیشن کا کہنا تھا کہ گزارشات اور رپورٹس صرف مجاز اتھارٹی جمع کروا سکتی ہے اس لیے تحریک انصاف کو چاہیئے کہ گزارشات جمع کروانے کے لیے قانونی طریقہ استعمال کریں ۔

این اے 246 میں ووٹرز کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ وہ حیران رہ گئے ، مزید جانئے