بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش

بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش

  

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کے بعد قسمت کی دیوی بنگلہ دیش پر پھر سے ایک بار مہربان ہو گئی  اور بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف وائٹ واش کر دیاہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے سیریز کے تینوں ون ڈے میچزمیں پاکستانی ٹیم  کو آوٹ کلاس کیا۔پاکستان کے خلاف سیریز میں بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم نے  بہت  اچھا کھیل پیش کیا ۔سیریز کےآخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کو کیلئے 251رنز کا ہدف دیا جس کو بنگلہ دیش نےبا آسانی 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔بنگلہ دیشی اوپنرسرکار نے آخری میچ میں 127رنز سکور کیے اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔تمیم اقبال کو شاندار کار کردگی پر میں آف دی سیریز قرار دیا گیاانہوں نے 3میچز میں دو سنچریوں اور ایک ففٹی کی مدد سے 312 رنز اسکور کیے۔یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ بنگلہ دیش نے کسی بڑی ٹیم کو وائٹ واش کیا ہے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں