بنگلہ دیش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ جیت کے حقدار تھے: اظہر علی

بنگلہ دیش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ جیت کے حقدار تھے: اظہر علی
بنگلہ دیش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ جیت کے حقدار تھے: اظہر علی

  

میر پور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس لئے وہ جیت کے حقدار تھے۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز ہارنا افسوسناک ہے تاہم تمام کھلاڑی متحد ہو کر کھیل رہے تھے لیکن اس کے باوجود جیت نہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے تاہم قومی ٹیم متحد ہو کر کھیلتی رہے گی اور ہار کے تسلسل کو توڑیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی ایک ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز باقی ہے لہٰذا ہار کو بھول کر ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور قوی امید ہے کہ قومی ٹیم دونوں فارمیٹ میں کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید : کھیل