کل جوڈیشل کمیشن پیشی کیلئے جاﺅں گا: عمران خان

کل جوڈیشل کمیشن پیشی کیلئے جاﺅں گا: عمران خان
کل جوڈیشل کمیشن پیشی کیلئے جاﺅں گا: عمران خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کل جوڈیشل کمیشن پیشی کیلئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی سے مینڈیٹ چوری کرنے والوں کی نشاندہی ہو گئی، کل پیشی کیلئے جاﺅں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 246 میں تبدیلی آنے سے کراچی میں تبدیلی آئے گی، عوا م سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں اور ووٹ ڈالنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ آپ مطمئن ہیں کہ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پولنگ کے دوران رینجرز کی موجودگی کی وجہ سے خوف نہیں ہو گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں