سعید اجمل اور سرفراز کو ڈراپ نہیں کیا، آرام دیا: اظہر علی

سعید اجمل اور سرفراز کو ڈراپ نہیں کیا، آرام دیا: اظہر علی
سعید اجمل اور سرفراز کو ڈراپ نہیں کیا، آرام دیا: اظہر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر پور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ سعید اجمل اور سرفراز احمد کو ڈراپ نہیں کیابلکہ آرام دیا، کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔
میچ کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی ٹیم پہلے سے بہتر ہوئی ہے ، ذاتی پرفارمنس کی اہمیت نہیں، شکست سے مایوسی ہوئی ہے، کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل اور سرفراز احمد کو ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا گیا ہے جبکہ سرفراز احمد نے خود آ کر کہا کہ اگر کسی کو موقع دینا ہے تو ایسا کر لیں۔ ایک سوال کے جواب میں اظہر علی کا کہنا تھا کہ کوچنگ سٹاف کھلاڑیوں کو صرف بتا سکتا ہے، کھیلنا کھلاڑیوں کا کام ہے۔

مزید :

کھیل -