این اے 246، سیکیورٹی انتظامات مکمل، تمام پریذائیڈنگ افسران بھی پہنچ گئے

این اے 246، سیکیورٹی انتظامات مکمل، تمام پریذائیڈنگ افسران بھی پہنچ گئے
این اے 246، سیکیورٹی انتظامات مکمل، تمام پریذائیڈنگ افسران بھی پہنچ گئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور تمام پریذائیڈنگ افسران اپنے پولنگ سٹیشنز پر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این اے 246 میں ضمنی انتخابات کیلئے تمام پریذائیڈنگ افسران سامان کے ساتھ اپنے پولنگ سٹیشن پر پہنچ گئے ہیں جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولنگ سٹیشنز کو بند کر کے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام پریذائیڈنگ افسران کو 24 گھنٹے پہلے پولنگ سٹیشنز پر پہنچنے کی ہدایت کی تھی اور اب تمام پریذائیڈنگ افسران رات بھر پولنگ سٹیشنز میں ہی رہیں گے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں