عوام کے ساتھ ظلم ہوا تو صرف ایم کیو ایم نے آواز اٹھائی :الطاف حسین

عوام کے ساتھ ظلم ہوا تو صرف ایم کیو ایم نے آواز اٹھائی :الطاف حسین
عوام کے ساتھ ظلم ہوا تو صرف ایم کیو ایم نے آواز اٹھائی :الطاف حسین

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جب بھی عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا تو صرف ایم کیو ایم نے ان کے خلاف آواز اٹھائی ہے ۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں کراچی کی عوام پر ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائی بنی رہی ہیں اور اب خود کو کراچی کا ہمدرد ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام دوست اور دشمن میں تمیز کرنا جانتے ہیں اس لیے ضمنی انتخابات این اے 246 میں ایم کیو ایم ہی کامیاب ہو گی ۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں ۔

اس وقت صدر مملکت کہاں موجود ہیں ، جاننے کے لیے کلک کریں

مزید : کراچی