کوئٹہ، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کی روک تھام اور امتحانی مراکز کی حدود میں فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پرپابندی

کوئٹہ، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کی روک تھام اور امتحانی مراکز کی حدود ...
کوئٹہ، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کی روک تھام اور امتحانی مراکز کی حدود میں فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پرپابندی

  

کوئٹہ (این این آئی )ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داﺅد خان خلجی کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ببرک خان نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کی روک تھام اور امتحانی مراکز کی حدود میں فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں اورغیر متعلقہ افراد کی امتحانی مراکز میں آمدورفت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی ہوگی۔جائزہ لینے کے لئے سائنس کالج ،تعمیرنو کالج، شہیدشفیق احمد خان ہائی سکول، اسپیشل ہائی سکول ،یزدان خان ہائی سکول اورموسی کالج میں قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ دریں اثناءاسپیشل مجسٹریٹ شفیق شاہ نے گورنمنٹ ہائی سکول سریاب مل،سینٹرل ہائی سکول کا دورہ کیا۔جبکہ انہوں نے خروٹ آباد تھانہ اوربروری تھانہ کے حدود میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کا جائز ہ بھی لیا اور کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 34ہزار روپے جرمانہ کیا اور چھ دکانداروں کونرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر تنبیہ کرتے ہوئے انہیں نرخ نامہ کی لسٹ فراہم کرتے ہوئے اپنی دکانوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔

مزید : تعلیم و صحت