توہین رسالت کے ملزم کوگولی مارنے والے فورس کے جوان کے کیس سے دہشت گردی کی دفعہ حذف

توہین رسالت کے ملزم کوگولی مارنے والے فورس کے جوان کے کیس سے دہشت گردی کی ...
توہین رسالت کے ملزم کوگولی مارنے والے فورس کے جوان کے کیس سے دہشت گردی کی دفعہ حذف

  

راولپنڈی(آئی این پی)توہین رسالت کے مرتکب ملزم محمد اصغر کوگولی مارنے والے ایلیٹ فورس کے جوان محمدیوسف کے کیس سے دہشت گردی کی دفعہ حذف کردی گئی۔بدھ کے روزانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب کے روبروکیس کی سماعت ہوئی،جہاں پرملزم محمدیوسف کوپیش کیاگیا،جس پرالزام عائد ہے کہ اس نے توہین رسالت کے مرتکب ملزم محمد اصغرکوگولی ماری تھی ،دوران سماعت وکیل صفائی راجہ شجاع الرحمن نے اپنے دلائل میں کہاکہ ممتازقادری کے ہائی کورٹ والے فیصلے کی روشنی میں یہ کیس دہشت گردی کی عدالت کے دائر ہ سماعت میں نہیں آتا،پولیس نے بدنیتی کامظاہرہ کرتے ہوئے اس کیس میں دہشت گردی کی دفعات کوشامل کیا،اس موقع پراستغاثہ کے وکیل نے بھی مخالفت میں دلائل دیے ،لیکن فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ حذف کرنے کاحکم دے دیا۔

مزید : راولپنڈی