اسلام آباد:نا معلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق، ملزم فرار ہونے میں کامیاب

اسلام آباد:نا معلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق، ملزم فرار ہونے میں ...
اسلام آباد:نا معلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق، ملزم فرار ہونے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)بہارہ کہو میں سینیٹ کے سابق چیئرمین سید نیئر حسین بخاری کے گھر کے قریب کیانی روڈ پرنا معلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق، ملزم فرار ہونے میں کامیاب،لاش کو پولیس نے قبضے میں لے کرپوسٹمارٹم کےلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو بہارہ کہو کے قریب کیانی روڈ پرسینیٹ کے سابق چیئرمین سید نیئر حسین بخاری کے گھر کے قریب نا معلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کےلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیاہے۔

مزید :

اسلام آباد -