جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے! عمارت میں آگ لگنے پر خاتون تیسری منزل کی کھڑکی سے کُود گئی، جان تو بچ گئی ساتھ ہی ایک خراش بھی نہ آئی، مگر کیسے؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے! عمارت میں آگ لگنے پر خاتون تیسری منزل کی کھڑکی سے ...
جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے! عمارت میں آگ لگنے پر خاتون تیسری منزل کی کھڑکی سے کُود گئی، جان تو بچ گئی ساتھ ہی ایک خراش بھی نہ آئی، مگر کیسے؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

  

میڈریڈ (نیوز ڈیسک) سپین کے شہر گلیشیا میں ہفتے کی صبح ایک ایسا حیرت انگیز واقعہ پیش آیا کہ جسے دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر اب تک یقین نہیں آرہا۔ ڈیلی میل کے مطابق سدیرا ٹاؤن کی ایک کثیر المنزلہ عمارت کے باہر ایک ہجوم جمع تھا اور تیسری منزل کی ایک کھڑکی سے ایک خاتون باہر لٹک رہی تھی۔ عمارت کے اندر آگ بھڑک رہی تھی اور کھڑکیوں سے دھوئیں کے بادل نکل رہے تھے، جبکہ خاتون موت کے خوف سے چلا رہی تھی۔ 

اسی دوران نیچے موجود لوگوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طورپر کچھ چادریں جمع کیں اور انہیں ملا کر ایک موٹی تہہ بنا لی۔ خاتون کے گرنے کے خدشے کے پیش نظر چند لوگ ان چادروں کو مضبوطی سے پکڑ کر عمارت کے عین نیچے کھڑے ہو گئے۔ چند ہی لمحے بعد خاتون کی ہمت جواب دے گئی اور وہ ہوا میں لہراتی ہوئی نیچے گر نے لگی۔ خوش قسمتی سے نیچے موجود لوگوں نے اسے بحفاظت کیچ کرنے میں کامیاب رہے۔ اگرچہ شدید جھٹکے سے چادریں پھٹ گئیں، لیکن خاتون حیرت انگیز طور پر بالکل محفوظ رہی۔

اس حیرت انگیز واقعہ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر نمودار ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور اب تک لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین خاتون کی جان بچانے والے باہمت لوگوں کو خوب خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس