عرب گلوکارہ کی ایسی تصویر منظر عام پر آگئی کہ عرب دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

عرب گلوکارہ کی ایسی تصویر منظر عام پر آگئی کہ عرب دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا
عرب گلوکارہ کی ایسی تصویر منظر عام پر آگئی کہ عرب دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر مسلم ممالک میں اسلامی شعائر کی توہین کرنے والوں کو کیا کہا جائے کہ جب اسلامی ممالک میں ہی ان کی تعظیم کا جذبہ معدوم ہوتا نظر آتا ہے۔ حجاب کے خلاف مغربی ممالک میں تعصب کی خبریں ہم روز سنتے ہیں لیکن لبنان کی گلوکارہ حیفہ وہبی نے حجاب کا مذاق اڑانے میں مغرب کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ 

نیوز سائٹ العربیہ کے مطابق حیفہ نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ سیاہ رنگ کا حجاب پہنے نظر آتی ہیں، لیکن ان کی کمر برہنہ اور جسمانی خدوخال شرمناک حد تک نمایاں نظر آتے ہیں۔ یہ تصویر سامنے آنے کے بعد لبنانی عوام سخت مشتعل دکھائی دیتے ہیں اور گلوکارہ پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ انہیں حجاب کی تضحیک کا مرتکب قرار دے کر ان کی سخت مذمت کی جارہی ہے ۔
ایک انٹرنیٹ صارف نے لکھا ”آپ جو بھی کرنا چاہیں آپ کا حق ہے لیکن کیا اس کے ساتھ حجاب کا مذاق اڑانا ضروری ہے؟“ ایک اور صارف نے لکھا ”غیر مسلم ممالک میں حجاب کے خلاف مہم کو ایک اسلامی ملک میں ہونے والے اس کام نے شرمادیا۔“
حیفہ وہبی کے فیس بک اکاﺅنٹ پر یہ افسوسناک تصویر تاحال موجود ہے۔ انہوں نے شدید تنقید کے باوجود نہ اسے ہٹایا ہے اور نہ ہی کسی طرح کی ندامت کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -