بھارتی بحریہ میں بھی خواتین کو مستقل کمیشن کی اجازت
نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی بحریہ نے 7سالہ ملازمت مکمل کرنے پر خواتین کو مستقل کمیشن دینے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی فوج اور فضائیہ پہلے ہی خواتین کو مستقل کمیشن دینے کا اعلان کرچکی ہیں۔بحریہ کے اس اعلان کے ساتھ اب تینوں مسلح افواج میں خواتین کو مستقل کمیشن کی اجازت مل گئی ہے۔