میانمر حکومت روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے کو حل کرے،حامد البار

میانمر حکومت روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے کو حل کرے،حامد البار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میانمار (اے پی پی) میانمر میں اسلامی تعاون تنظیم کے خصوصی نمائندے حامد البار نے کہا ہے کہ میانمر حکومت کو عالمی برادری کا رکن بننے کے لیے پہلے روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔میانمر کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم کے میانمار کے لئے خصوصی نمائندہ حامد البار نے میانمر حکومتکے اسلام دشمنی پر مبنی موقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میانمر حکومت کو عالمی برادری کا رکن بننے کے لیے پہلے مسلمانوں کے مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔ انھوں نے میانمر کی نئی حکومت کی طرف سے صوبہ آراکان میں مقیم مسلمان اقلیت کی خلاف اپنائی جانے والے نسل پرستی کی پالیسی کو ختم کرنے اور قومی مصالحت کی اپیل بھی کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ انھیں اسلامی تعاون تنظیم کا خصوصی نمائندہ تعینات کرتے ہوئے تنظیم نے میانمار میں منظم طریقے سے پھیلائی جانے والی اسلام دشمنی کے بارے میں اپنی حساسیت کا کھل کرا ظہار کیا ہے۔ اس ملک میں بسنے والے اراکان کے مسلمانوں کو مرکزی سماجی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے۔ میانمر کی حکومت کو عالمی برادری کا رکن بننے کے لیے پہلے اراکان کے مسلمانوں کے مسئلے کو حل کرنا چاہئیے۔

مزید :

عالمی منظر -