مقبوضہ کشمیر میں خواتین کیلئے خصوصی بس سروس کا آغاز کردیا گیا
سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں خواتین کیلئے خصوصی بس سروس کا آغاز کردیا گیا میڈیا رپوچرٹ کے مطابق ابتدائی طورپر خواتین کیلئے بس سروس صرف سرینگر تک محدود ہوگی اور فی الحال اس مقصد کیلئے تین بسیں استعمال کی جائیں گی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بسیں سرینگر کے لال چوک سے درگاہ، لال چوک سے سورہ اور لال چوک سے نوگام کے روٹس پر صبح آٹھ بجے سے لے کر شام چھ بجے تک چلیں گی۔ بس سروس کیلئے جموں کشمیر سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ہی پرائیویٹ بسوں کا استعمال کیا جائے گا۔