مٹسوبشی کے حصص کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کی کمی ہوگئی

مٹسوبشی کے حصص کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کی کمی ہوگئی

ٹوکیو (این این آئی) ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں جاپانی موٹر ساز کمپنی مٹسوبشی کے حصص میں 20 فیصد سے زیادہ مندی رہی جس کی وجہ اس کی جانب سے 6 لاکھ سے زیادہ گاڑیوں کے آلودگی کے حوالے سے فرضی ٹیسٹ کرانے کا اعتراف ہے۔جمعرات کے روز ٹوکیو میں مٹسوبشی کے حصص کی دوپہر تک باقاعدہ تجارت تو نہیں ہوئی تاہم خریدو فروخت کے حوالے سے جو ریٹس پیش کیے جارہے تھے ان کے مطابق قیمتوں میں 20.46 فیصد کمی ہوئی۔

مزید : کامرس