پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے معاشی ایمر جنسی نافذ کی جائے، شیخ محمد ابراہیم

پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے معاشی ایمر جنسی نافذ کی جائے، شیخ محمد ابراہیم

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کارپوریٹ ممبر شیخ محمد ابراہیم نے کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صنعت کا پہیہ جام ہے ،افراط زر ،دہشت گردی، کرپشن اور مہنگائی سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے ملک کی معیشت زوال پذیر ہے ان حالات کو سدھارنے کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں فوری طور پر معاشی ایمر جنسی نافذ کی جائے اور ملک کو دہشت گردوں سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنایا جائے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ا س وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع ترمواقع موجودہیں جس میں ٹیلی کمیونیکشن، مواصلات، فارما سیوٹیکل، انجینئرنگ، آٹوانجینئرنگ،پلاسٹک،کیمیکل اورکنزیومرگڈزسمیت دیگرشعبوں میں وسیع ترمواقع موجودہیں اسکے علاوہ ٹیکسٹائل اورچمڑے کی مصنوعات میں بھی سرمایہ کاری ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس لیے ڈیری فارمنگ اورفوڈ انڈسٹری بالخصوص سی فوڈ کے شعبے میں بھی ترقی کے وافرمواقع موجود ہیں

،حکومت دہشت گردی ،کرپشن اورتوانائی بحران ختم کرے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو کوتحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائے توغیرملکی سرمایہ کارپاکستان آنے کوتیارہیں ۔

مزید : کامرس