اے سی سی اور پیسی کی جانب سے فیصل آباد میں عشائیہ کا اہتمام

اے سی سی اور پیسی کی جانب سے فیصل آباد میں عشائیہ کا اہتمام

لاہور(پ ر) اے سی سی اے اور پیپسی انٹرنیشنل ‘پنجاب بیوریجز کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ کی فرانچائز کی جانب سے فیصل آباد میں مشترکہ طور پر منعقدہ عشائیے میں اکاونٹنگ اور فنانس کے شعبے کے پروفیشنل افراد نے شرکت کی ۔اس عشائیے سے ملازمت فراہم کرنے والے نامور اداروں کو اے سی سی اے کے کیرئیر ڈویلپمنٹ پلان کے بارے میں آگاہی دینا تھا ‘جس کو اے سی سی اے نے اپنے اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز کیلئے بنایا ہے جس سے پاکستان میں فنانس کے شعبے کو ادارے کی جانب سے بہترین تیار شدہ افراد میسر آ سکیں گے ۔تقریب میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدرچوہدری محمد نوا ز کے علاوہ نامور کاروباری اداروں کے اہم افراد نے شرکت کی ۔

تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے اے سی سی اے پاکستان کے کنٹری ہیڈ سجید اسلم نے کہا کہ اے سی سی اے بہترین ادارہ ہے ‘جس کی عالمی شہرت ہے اور یہ ادارہ آجروں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کے اُن کے عین مطابق خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ اے سی سی اے کی جانب سے اس سال کیلئے "Million of Opportunities"کے نام سے بنائی گئی تھیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ کیسے ادارے نے ایمپلائرز کے معیار پر پورا اترنے کیلئے اپنے کام میں مختلف حوالے سے ازسر نو ترامیم کی ہیں۔

اس تقریب میں چھ ایمپلائرز اور دو Work Place Mentorsنے اپنے الحاق کا اعلان کیا۔تقریب سے معزز مہمان‘ سی او او پنجاب بیوریجز پرائیوٹ لمیٹڈ عتیق الرحمان نے بھی خطاب کیا اور پرفیشنل اکاونٹنٹس کے ساتھ کام کے حوالے سے اپنے تجربات سے بھی سامعین کو آگا ہ کیا۔انہوں نے اس ضمن میں اے سی سی اے کی اس شعبے کے حوالے سے ادا کی جانے والی خدمات کی بھی تعریف کی ۔#

مزید : کامرس