راولپنڈی چیمبر کے دوسرے آئی سی ٹی یوارڈز کی تقریب 28اپریل کو ہوگی

راولپنڈی چیمبر کے دوسرے آئی سی ٹی یوارڈز کی تقریب 28اپریل کو ہوگی

راولپنڈی(کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دوسرے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ایوارڈز(ICT Awards) کی تقریب 28اپریل کو ایوان قائد ایف نائن پارک اسلام آباد میں منعقد ہو گی راولپنڈی چیمبر کے صدر میاں ہمایوں پرویز نے ایک بیان میں بتایا کہ پورے ملک میںآر سی سی آئی واحد چیمبر ہے جو اس طرح کے ایوارڈز کا انعقاد کرا رہا ہے میاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اب ایک صنعت کا درجہ حاصل کر چکی ہے پاکستان میں اس صنعت کا مارکیٹ شیئر تقریبا تین ارب ڈالر کے قریب ہے بد قسمتی سے حکومتی عدم توجہ کے باعث یہ صنعت پنپ نہیں سکی جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں اس صنعت سے وابستہ کمپنیوں کے کئی دفاتر موجود ہیں اور یہ شہر پورے ملک میں پھیلی اس صنعت کے چالیس فی صد حصے کے شراکت دار ہیں آئی سی ٹی ایوارڈز کا مقصد پاکستان میں آٹی کے شعبے سے منسلک کمپنیوں، دفاتر، اداروں ، افراد اور پروفیشنلز کی ان خدمات کا اعتراف کرنا ہے جو انہوں نے اس صنعت کے فروغ اور آگے لانے کے لیے سر انجام دیں ہیں انہوں نے کہا کہ ان ایوارڈز کا انعقاد راولپنڈی چیمبر، پاکستان سوفٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈاور پاکستان سوفٹ وئیر ہاوسسز ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا جا رہا ہے

مزید : کامرس