مالی سال کے 9ماہ کے دوران اشیاء خوردنوش کی درآمد ات میں اضافہ
کراچی(آن لائن) رواں مالی سال کے نو ماہ میں اشیاء خورد و نوش کی درآمدات 410 ارب روپے تک پہنچ گئی۔وفاقی ادرہ شماریات کے مطابق مالی سال 2016 کے نو ماہ کے دوران پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات میں تقریبا 6 فیصد اضافہ ہوا۔ ملک میں کم پیداوار کے باعث دالوں کی درآمدات 61 فیصد اضافے سے 46 ارب روپے رہی۔ چائے کی درآمدات 58 فیصد اضافے سے 42 ارب روپے ، مصالحہ جات کی درآمدات 43 فیصد اضافے سے 11 ارب روپے ، جبکہ اس عرصے کے دوران 129 ارب روپے کا کھانے کا تیل درآمد کیا گیا۔