فوج کے بعد عدلیہ کو بھی کرپشن کے خلاف اقدامات اٹھانے ہوں گے ،آرمی چیف کے فیصلے سے ’’ مقدس گائے‘‘ کا تصور ختم :سینیٹر سعید غنی

فوج کے بعد عدلیہ کو بھی کرپشن کے خلاف اقدامات اٹھانے ہوں گے ،آرمی چیف کے ...
 فوج کے بعد عدلیہ کو بھی کرپشن کے خلاف اقدامات اٹھانے ہوں گے ،آرمی چیف کے فیصلے سے ’’ مقدس گائے‘‘ کا تصور ختم :سینیٹر سعید غنی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ فوج کے بعد عدلیہ کو بھی کرپشن کے خلاف اقدامات اٹھانے ہوں گے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے فوج کے اعلیٰ افسروں کے کرپشن میں ملوث ہونے پر برطرفی کے فیصلے سے مقدس گائے کا تصور ختم ہوجائے گا ۔

نجی ٹی وی ’’اب تک نیوز ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ فوج کے بعد عدلیہ کو بھی اپنے ادارے میں کرپشن اقدامات اٹھانے چاہئیں ،تاکہ عوام کو انصاف کے حصول میں کرپشن کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔سینیٹر سعید غنی نے آرمی چیف کی جانب سے 11افسرا ن کو برطرف کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوج کا فیصلہ قابل تحسین ہے ۔پاک فوج کے فیصلے سے مقدس گائے کا جو تصور ہے وہ ختم ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم جب حکومت میں تھے تب بھی ہمارا احتساب کیا گیا ہے ۔ہم ملک میں کرپشن کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید : قومی