لاہور میں آنے والی آندھی اور خراب موسم کے باعث 5پروازوں کا شیڈول متاثر

لاہور میں آنے والی آندھی اور خراب موسم کے باعث 5پروازوں کا شیڈول متاثر
لاہور میں آنے والی آندھی اور خراب موسم کے باعث 5پروازوں کا شیڈول متاثر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں موسم خراب ہونے کے باعث بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 5پروازیں کا شیڈول شدید متاثر ہو ا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہر میں اچانک موسم خراب کے باعث لاہور کے علا مہ اقبال انٹرنیشنل اےئر پورٹ پربیرون ممالک سے آنے اورجانے والی 5پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہواَ۔شیڈول متاثر ہونے کی وجہ سے کراچی سے آنے والی پی کے 206کو ملتان ،کراچی سے آنے والی پی کے314اور شاہین اےئر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 144کو بھی سیالکوٹ بھجوادیا گیا ۔ تاہم جدہ جانے والی پرواز کو اڑان سے قبل ہی روک دیا گیا۔

مزید : لاہور