قومی روپ سکیپنگ ٹیم کا اعلان یکم مئی کو کیا جائے گا

قومی روپ سکیپنگ ٹیم کا اعلان یکم مئی کو کیا جائے گا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی روپ سکیپنگ ٹیم کا اعلان یکم مئی کو کیا جائے گا، ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز گذشتہ روزپاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال منعقد ہوئے، پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن سیکرٹری عدنان ملک نے بتایا کہ ٹرائلز میں سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ،انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم قومی ٹیم انٹرنیشنل روپ سکیپنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، یہ ٹورنامنٹ میں 16 مئی سے چین میں کھیلا جائے گاجس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے،

مزید : کھیل اور کھلاڑی