ڈی سی اونے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں سنت نگر کا دورہء کیا

ڈی سی اونے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں سنت نگر کا دورہء کیا

لاہور( نمائندہ خصوصی) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں سنت نگرکا دَورہ کیا۔ڈی سی او لاہور نے وہاں پر اِن ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کر نے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔اس موقع پر کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم حصہ لینے والی ٹیمیں اِن ڈور اور آؤٹ سرویلنس کو بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا مسئلہ حکومت کا ہی نہیں بلکہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1