اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی کاوشوں سے امریکہ میں مقیم ڈاکٹر کی اراضی واگزار

اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی کاوشوں سے امریکہ میں مقیم ڈاکٹر کی اراضی واگزار

لاہور(اپنیخبر نگار سے)وورسیز پاکستانیز کمیشن (OPC) پنجاب کی کوششوں سے امریکہ میں مقیم ڈاکٹر افتخار چوہدری کی 55 کینال 5 مرلہ اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرا لی گئی ہے ۔کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس اراضی پر 8 سال سے تین افراد نے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا۔ شیخو پورہ کے امریکہ میں مقیم ڈاکٹر افتخار چوہدری کی طرف سے OPC) کو شکایت کے بعد یہ معاملہ ڈسٹرکٹ اورسیز کمیٹی شیخو پور کو ریفر کیا گیا جس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے غازی مینارہ ضلع شیخو پورہ میں یہ راضی قابضین سے واگزار کرا کے اس کا قبضہ اصل مالک کے حوالے کیا ۔افضال بھٹی نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر اوپی سی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوششیں کر رہا ہے اور اوورسیز پاکستانی پنجاب حکومت کے کسی بھی ادارے کے متعلق اپنی شکایات کے ازالے کے لئے او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1