ایشین اسنوکر: تین پاکستانی کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین اسنوکر: تین پاکستانی کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

دوحا (آن لائن)ایشین اسنوکر چیمپین شپ میں پاکستانی کیوسٹ چھاگئے۔ پاکستان کے محمد آصف، محمد بلال اور سہیل شہزاد ایشین اسنوکر چیمپین شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپین شپ کے لیگ میچز اختتام کو پہنچ گئے۔ پاکستان کے محمد آصف اور محمد بلال لیگ میچز میں ناقابل شکست رہے اور پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ محمد بلال نے ترکمانستان جب کہ محمد آصف نے اپنے آخری میچ میں سعودی عرب کے عمر الجانی کو شکست سے دوچار کیا۔ ایشین اسنوکر چیمپین شپ میں بیس ملکوں کے اٹھاون کیوسٹ حصہ لے رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی