انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹرسٹی اور نیوکاسل یونائیٹڈ کا میچ 1۔1سے برابر

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹرسٹی اور نیوکاسل یونائیٹڈ کا میچ 1۔1سے برابر

لندن(آن لائن) انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹرسٹی اور نیوکاسل یونائیٹڈ کا میچ 1۔1سے برابر ، سرجیو اگویرو ایونٹ کی تاریخ میں 100 گول کرنے والے 25ویں کھلاڑی بن گئے۔ گزشتہ روز سینٹ جیمز پارک ، نیوکاسل میں کھیلے گئے میچ کے 14ویں منٹ میں مانچسٹرسٹی کی جانب سے الیگزینڈر کولوروو کے پاس پر ارجنٹائنی سٹار کھلاڑی سرجیو اگویرو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلانے کے ساتھ ساتھ انگلش پریمیئر لیگ میں 100 گول کرنے والوں کی فہرست میں 25واں نمبر بھی حاصل کرلیا۔

اگویرو نے یہ کارنامہ 147 میچز کھیل کر انجام دیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی