کراچی میں پولیس کی کارروائی ،عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی میں پولیس کی کارروائی ،عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ گرفتار ،اسلحہ برآمد
کراچی میں پولیس کی کارروائی ،عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ گرفتار ،اسلحہ برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق پریڈی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے عزیربلوچ گروپ سے تعلق رکھنے والے کارندے کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے رائفل اور بال بم برآمد ہوا ۔ایس ایس پی ساﺅتھ کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت وحید الرحمان کے نام سے ہوئی ہے کہ جو بھتہ خوری کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔

مزید : کراچی