حکومت پاناما لیکس پر وقت ضائع کیے بغیر قانون سازی کرے،ضرار یوسف

حکومت پاناما لیکس پر وقت ضائع کیے بغیر قانون سازی کرے،ضرار یوسف

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز سکالرز فورم کے چئیرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ضرار یوسف نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومت وقت ضائع کیے بغیر قانون سازی کرے تاکہ پاکستان کی دولت واپس ملک میں لائی جا سکے اور ملک سے غربت ختم ہو اور معاشی خوشحالی کا دور آسکے عوام ڈپریشن میں مبتلا ہیں اور چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس مین جن لوگوں کے نام آئے ہیں ان کے خلاف کیا کاروائی کی گئی ہے ۔ڈاکٹر ضرار یوسف کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اپنے اعلان کے مطابق بلا امتیاز احتساب کا عملی مظاہرہ کردیا ہے اب بھی حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ بھی از خود ہی اپنے اندر موجود کرپٹ عناصر کو نکال دے وگرنہ بعد می حکومت کو یہ موقع بھی نہیں ملے گا اب قوم کرپٹ حکمرانوں کو برداشت نہیں کریں گے تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1