دھرنا سیاست نے ملکی معیشت کو سنگین نقصان پہنچایا ہے،حاجی رحمت علی

دھرنا سیاست نے ملکی معیشت کو سنگین نقصان پہنچایا ہے،حاجی رحمت علی

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) یونین کونسل 194 کے وائس چیئرمین کی جانب سے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ، چیرمین حاجی رحمت علی، رہنماء (ن) لیگ صابر اسلم کونسلرز چوہدری عدنان اکبر اولکھ، چوہدری شاہد گجر، چوہدری سلیم گجر، چوہدری امجد، چوہدری ناصر معشوق مسیح سمیت دیگر مسلم لیگی کارکنوں اور اہل علاقہ نے بھر پور شرکت کی ۔چیئرمین حاجی رحمت علی اور وائس چیئرمین نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا سیاست نے ملکی معیشت کو سنگین نقصان پہنچایا ہے میں نہ مانوں کی سیاست کوباشعور عوام نے مسترد کر دیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا تعلیم و صحت سمیت میٹرو بس کے بعد اورنج ٹرین منصوبہ عوام کیلئے انتہائی مفید اور احسن اقدام ہے اس سے روزانہ ہزاروں افراد مستفید ہوں گے یہودی لابی ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتی ہیں لیکن وزیر اعظم میاں نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ملک و قوم کیلئے مثبت پالیسیوں سے مستقبل میں بھی حکومت (ن) لیگ کی ہو گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1