مسیحا ملت پارٹی پاک فوج کی سوچ کو سراہتی ہے،اسلم پرویز سہوترا

مسیحا ملت پارٹی پاک فوج کی سوچ کو سراہتی ہے،اسلم پرویز سہوترا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)مسیحا ملت پارٹی پاکستان کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا نے کہا ہے کہ پاک فوج کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے ملک میں کرپشن کے احتساب کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی اور اُسے معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے بہت اقدام ہے ۔
مسیحا ملت پارٹی پاک فوج کی اِس سوچ کو سراہتی ہے او ر اِسکی مکمل حمایت کرتی ہے ۔کیونکہ احتساب مسلم لیگ( ن) یا پیپلز پارٹی یا دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگوں کا ہی نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہر ادارہ بِلا امتیاز احتساب ہو نا چاہیے کیونکہ کرپشن ایک ایسا نا سور ہے جس سے دہشتگردی سے بھی کہیں زیادہ ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے اور غریب عوام خوشحال ہوں تو ملک میں سے کرپشن کے خاتمے کی ہر شہری کو حمایت کرنی ہوگی ۔