علامہ پیر محمد عبدالحق ظفر چشتیؒ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائنگی،پیر طاہر چشتی

علامہ پیر محمد عبدالحق ظفر چشتیؒ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائنگی،پیر طاہر ...

لاہور ( نمائندہ خصوصی)علامہ پیر محمد عبدالحق ظفر چشتیؒ کی پوری زندگی اتباع رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گزری۔ آپ نے ہمیشہ اپنے متوسلین کو کتاب وسنت کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی، آپ کی دینی وملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار علامہ پیر محمد عامر چشتی، پیر سید شاہد حسین گردیزی، پیر سید امتیاز حسین تائج، مفتی محمد امین نوری، پیر طیب مبین معصومی، قاری محمد برخردار اور دیگر نے جامع مسجد نذیر رحیم بخش ملک پارک بلال گنج لاہور میں جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور تحریک پاکستان کے عظیم مجاہد مولانا پیر محمد عبدالحق ظفر چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتویں سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر کرائے کے قاتل ایک منظم سازش کے تحت حساس اداروں پر حملے کرکے بے گناہ انسانوں کو قتل کرکے ملکی سلامتی کیلئے خوفناک سازش کر رہے ہیں جس کے پیچھے دشمنانِ اسلام کا ہاتھ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1