حکمران مسائل حل کرنے کی بجائے اثاثوں میں اضافہ کر رہے ہیں،یاسر گیلانی
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران جمہوریت کی طاقت سے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے اثاثوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں عوام دوست اصلاحات تحریک انصاف کی حکومت کی کامیابی ہے۔ ایک طرف صوبے کی پولیس نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت کام کر رہی ہے تو دوسری طرف پٹوار کے نظام میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے
جبکہ پنجاب میں امن و امان کی مخدوش صورت حال نے ہر فرد کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے انہوں نے چھوٹو گینگ کی کھلی لاقانونیت کے خلاف فوج کی کارروائی پر پنجاب حکومت کی مزاحمت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹو گینگ کے معاملے نے پنجاب حکومت کے حسن انتظام کے پروپیگنڈہ کا بھید کھول کر رکھ دیا ہے۔