پیپلزپارٹی کی بنیاد انسانی حقوق کے چارٹرڈ پر رکھی گئی ہے،آصف خان

پیپلزپارٹی کی بنیاد انسانی حقوق کے چارٹرڈ پر رکھی گئی ہے،آصف خان

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پی پی 160 کے نئے نامزد ہونے والے صدر ملک امجد اعوان کو نوٹیفیکیشن دینے اور دفتر کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پنجا ب کے صدر آصف خان ، لاہور کے صدر نصیر احمد، شیخ علی سعید، یامین خان آزاد، ملک امجد اعوان اور رانا یوسف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد انسانی حقوق کے چارٹرڈ پر رکھی گئی ہے

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کچلے ہوئے محروم طبقات کی نمائندگی کی پاکستان کے عوامی ، سماجی اور سیاسی حقوق کے لیے صرف پیپلز پارٹی نے آمروں سے جنگ کی ہے اور اس جنگ میں پیپلز پارٹی کے قائدین اور ورکروں نے جانوں کے نذرانوں کے ساتھ ساتھ قید وبند کی بھی صعوبتیں برداشت کی ہیں آج بھی پیپلز پارٹی عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے اسی پاداش میں غیر جمہوری قوتیں پیپلزپارٹی کے قائدین پر مقدما ت اور میڈیا ٹرائل کے ذریعے بدنام کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں لیکن پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صبروتحمل اور خندہ پیشانی سے غیر جمہوری قوتوں مقابلہ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1