نیب کو غیر فعال کرنے سے ثابت ہوگیا احتساب صرفکمزور کا ہو گا،عابد صدیقی

نیب کو غیر فعال کرنے سے ثابت ہوگیا احتساب صرفکمزور کا ہو گا،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )نے نیب کو غیر فعال کر کے ثابت کیا ہے کہ احتساب صرف کمزور کا ہو گا۔ اشرافیہ کو کوئی پوچھنے والا نہیں فوج نے اپنا احتساب کر کے عالیٰ مثال قائم کی ہے

میاں برادران بھی کرسی چھوڑ کر خود کو احتساب کے لئے پیش کریں۔ اس سے ملک کی سیاسی صورت حال میں بہتری آئے گی اور ناجائز ذرائع سے دولت اکٹھی کرنے کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شفاف احتساب ناگزیر ہو گیا ہے جو لوگ سمجھتے ہیں وہ ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی سے کام چلاتے رہیں گے تو یہ دیوانے کا خواب ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1