چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کو ساتھیوں سمیت اسلام آباد منتقل کردیا گیا

چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کو ساتھیوں سمیت اسلام آباد منتقل کردیا گیا
 چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کو ساتھیوں سمیت اسلام آباد منتقل کردیا گیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )راجن پور میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کو گرفتاری کے بعد ساتھیوں سمیت اسلام آباد منتقل کردیا گیا ۔نجی نیوز چینل اے آ روائی نیوز کے مطابق غلام رسول اور اس کے ساتھیوں کو اسلام آباد منتقل کر کے حساس ادارے ان سے تفتیش کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹو گینگ کے نیٹ ورک سے بہت سی اہم معلومات حاصل کی جائیں گے جن میں سیاسی رہنماﺅں کی سرپرستی اور بلوچستان کے علیحدگی پسند گروہوں سے تعلقات کے متعلق پتہ چلے گا ۔

مزید : اسلام آباد