تاپسی پنو نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرجوش

تاپسی پنو نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرجوش
 تاپسی پنو نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرجوش

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نانا پاٹیکر کے ساتھ نئی فلم ’’تڑکا‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاپسی پنو پرکاش راج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’تڑکا‘‘ میں نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کرنے کے سلسلے میں کافی پرجوش ہیں۔اداکارہ نے کہاکہ سینئراداکار کے ساتھ کام کرنا ’سونے پہ سہاگا‘ جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کر کے ان کی فنکارانہ صلاحتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔فلم کی شوٹنگ مئی کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔

مزید : کلچر