نیوسکول پروگرام کے پارٹنر سکولوں کو ادائیگی میں ایک ماہ کی تاخیر

نیوسکول پروگرام کے پارٹنر سکولوں کو ادائیگی میں ایک ماہ کی تاخیر

لاہور (پ ر) نیو سکول پروگرام (NSP) کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پارٹنر سکولز کو ادائیگی ایک ماہ کی تاخیر سے کی جانے لگی۔ جس کی وجہ سے پارٹنر سکولز شدید مالی مشکلات کا شکار ہورہے ہیں اور ان میں شدید اضطراب پیدا ہوچکا ہے۔ عوامی حلقوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب وژن کی نفی ہے۔

لہذا اعلیٰ حکام کو فوری نوٹس لے کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے

اور پارٹنر سکولز کو بروقت واجبات کی ادائیگی کرنی چاہیے۔ نیو سکول پروگرام کی انتظامیہ کو ہدایت کرنی چاہیے کہ وہ پارٹنر سکولز کو ان کے واجبات بروقت ادا کریں۔ دریں اثناء این ایس پی نیو سکول پروگرام نے پرائمری کلاسز کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے سو سے زیادہ سکول بند ہوچکے ہیں۔ اس سلسلے میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز نے چپ سادھ لی ہے جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4