سید ذیشان حیدر کرمانی نے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

سید ذیشان حیدر کرمانی نے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)سید ذیشان حسین کرمانی جو آزاد کشمیر کے حلقہLA 37ویلی( وڈی) 2 سے PMLNکے متوقع امیدوار ہیں نے اپنے حلقہ میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ ووٹر کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ میں نوازشریف کا سپاہی ہوں اور پارٹی نے اگر انہیں ٹکٹ دیا تو وہ کشمیریوں کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بلدیاتی الیکشنز میں پی ایم ایل (ن)نے کلین سویپ کیا انشاء اللہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی پی ایم ایل این کامیاب ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ رات8بجے کے بعد دوکانیں کھلی رکھ کر کاروبار کرنے والوں کو الگ میٹر لگاکر دوسے تین گناہ زیادہ ٹیرف وصول کرنا انتہائی قابل مذمت امر ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل اور ان کے حل سے کوئی سروکار نہیں۔حکومت کے ایسے اقدام دراصل عوام کے لیے مزید مہنگائی کا سبب بنیں گے۔میاں مقصود احمد نے مزید کہاکہ آنے والی شدیدگرمیوں میں موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق درجہ حرارت پچھلے سالوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوگا اس لیے لوڈشیڈنگ کاعذاب بھی اس قدر زیادہ ہوگا