صحافت کا پیشہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،پروفیسر ڈاکٹر رؤفاعظم

صحافت کا پیشہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،پروفیسر ...

لاہور(خبر نگار)وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جو روزمرہ کے واقعات اور حقائق کو درست انداز میں بیان کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔صحافیوں اور طلباء کی جدید خطوط پر پیشہ وارانہ ٹریننگ اور میڈیا ایجوکیشن بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ادارہ علوم ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی اور ریڈیو اسٹیشن ایف ایم104.6 کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے انہیں بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر وقار ملک،ڈاکٹر بشری حمید،ڈاکٹر لبنی ظہیر،اسسٹنٹ پروفیسر شبیر سرور اورعامر باجوہ سمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔انہوں نے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4