شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا یومِ ولادت منانے کے لیے ’’یوتھ فورم فارکشمیر ‘کی تقریب

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا یومِ ولادت منانے کے لیے ’’یوتھ فورم ...

لاہور(پ ر)شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا یومِ ولادت منانے کے لیے ’’یوتھ فورم فارکشمیر ‘‘(K (YFلاہور کے زیرِ اہتمام ایک تقریب زیر صدارت طارق احسان غوری ایوان کشمیر میں منعقد ہوئی۔تقریب میں معززین علاقہ ، علماء کرام، وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ علامہ محمد اقبال 20ویں صدی میں مسلمانوں کے سب سے بڑے شاعر تھے جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے امتِ مسلمہ کو آزادی ، حریت ، خودی اور اتحاد کا پیغام دیا ۔ مفکر پاکستان علامہ اقبال کی دور رس نگاہ نے دیکھ لیا تھا کہ مسلمان اور ہندو دو علیحدہ قومیں ہیں جو کبھی اکٹھی نہیں رہ سکتیں۔

چنانچہ اہوں نے مسلمانوں کے لیے علیحدہ آزاد وطن کا تصور پیش کیا۔ طارق احسان غوری نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی حقیقت پر مبنی شاعری کے ذریعے سوئی ہوئی قوم کو بیدار کیا اور جدو جہد کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے مسلمان نوجوانوں کو شاہین کی زندگی بسر کرنے کا پیغام دیا۔ علامہ اقبال دو قومی نظریہ کے زبردست حامی تھے جبکہ انہو ں نے بر صغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن اور کشمیر کو پاکستان کا لازمی جزُ قرار دیتے ہوئے پاکستان کو دنیائے اسلام کی راہنمائی کرنے والا ملک قرار دیا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم علامہ اقبال کے افکار کے مطابق تکمیل پاکستان کا خواب پورا کریں اور کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کا عزم کریں تا کہ مملکت خدادا پاکستان کے مضبوط، مستحکم اور قابلِ تسخیر بن سکے۔ تقریب میں مخدوم محمدبشیر چمن، پیر اختر رسول سلطانی ، احسان حسن ساحر، ایاز الغنی، جُستم بھٹی، ترنم علی خان تیموری اور ڈاکٹر رابعہ خان نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4