ریکوری پر مامور میپکو ٹیموں پر تشدد،ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ

ریکوری پر مامور میپکو ٹیموں پر تشدد،ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ

ملتان(وقائع نگار)ریکوری پر مامور میپکو کی ٹیموں پر تشدد،ہراساں کرنے اور یرغمال بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔یونین کی جانب سے ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کے مطالبات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوسکی۔میپکو میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے مینٹی نینس اور کمپلینٹ پر مامور سٹاف کو ریکوری ڈیوٹی پر لگادیا گیا۔اس کے باوجود مقاصد کے حصول ممکن نہیں ہوپارہا ہے بلکہ ملازمین قانون شکن عناصر(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

کی کارروائیوں کا شکار ہورہے ہیں۔گزشتہ سال لودھراں اور سب ڈویژن میں اسسٹنٹ لائن مین احمد حسن کی ہلاکت کے بعد اپریل2016ء کے وسط میں وہاڑی میں نادہندہ صارف نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کردی ہے۔

میپکو ریکوری

مزید : ملتان صفحہ آخر