شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی 78 ویں برسی ‘ دعائیہ تقریبات
ملتان‘ میلسی ‘ بہاولپور ‘ چوٹی زیریں ‘چوک اعظم ‘ بھکر ( سٹاف رپورٹر ‘ کامرس رپورٹر ‘ نمائندگان ) علامہ اقبال ؒ نے جو فکری اثاثہ چھوڑا ہے اس میں ہمارے قومی و معاشرتی مسائل کے حل کی تمام راہیں موجود ہیں‘ یہ بات پرنسپل گورنمنٹ سائنس کالج پروفیسر نسیم شاہد نے علامہ اقبالؒ کے یوم وفات پر سیمینار سے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
خطاب میں کہی ‘پروفیسر جاوید نعیم اور ڈاکٹر سجاد نعیم نے بھی خطاب کیا‘اس کے بعد تقریری مقابلہ ہوا جس میں محمد دانش‘ محمد ارشد‘ بلال عابد‘ اسداللہ‘ حدیقہ‘مہوش‘ نبیل ریاض‘ شاہد عباس نے شرکت کی‘ حدیقہ نے پہلی ‘ اسداللہ نے دوسری اور بابر جاوید نے تیسری پوزیشن لی‘ ججز کے فرائض پروفیسر صدیق اور پروفیسر اقبال حیدری نے انجام دئیے۔ زکریا یونیورسٹی راجپوت سٹودنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی 78ویں برسی کے سلسلے میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی‘ تقریب سے چیئرمین راؤ فیضان نے خطاب کیا ‘انہوں نے کہا کہ اقبال ؒ کی شاعری اور فلسفہ قرآن و حدیث کی عکاسی کرتے ہیں۔ پاکستان اقبالؒ کے خواب کی تعبیر ہے جسے قائداعظمؒ نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ آج و ہم انتشار پاکستان میں دیکھ رہے ہیں یہ صرف اس لئے ہے کہ ہم نے علامہ اقبال ؒ کی تعلیمات کو بھلا دیا ہے۔تقریب میں ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ کے لئے فا تحہ خوانی کی گئی اس موقع پر رانا مون،رانا افتخار،رانا محسن،رانا نومی،راؤ عمیر ،رانا عدنان،محمد وقار،رانا نثار ،رانا اظہر ، رانا حسین،رانا باسط نے شرکت کی۔ سابق وی سی زکریا یونیورسٹی و ڈائریکٹر یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر حیات محمود اعوان نے کہا ہے کہ اقبال کا فلسفہ خودی بہت آسان ہے ۔ اقبال سمجھ سے بالاتر بھی ہے اور بہت سی باتیں سمجھ میں آتی بھی ہیں۔ اقبال کی شاعری اور فلسفہ قرآن و حدیث کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان اور نیشنل کونسل آف رائیٹرز ملتان کے زیر اہتمام شمع بناسپتی و کوکنگ آئل ملتان کے اشتراک سے نالج ریز سکول سسٹم نیو ملتان میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 78 ویں یوم وفات کے سلسلہ میں منعقدہ ’’علامہ اقبال کانفرنس 2016‘‘ سے صدارتی خطاب میں کیا۔ تقریب کے مہمانان گرامی میں ممتاز ماہرین تعلیم و ادب پروفیسر ڈاکٹر محمد امین ، پروفیسر ڈاکٹر مختار ظفر ، مسز نعیم ترین ، حاجی جہان خان ، سیاسی و سماجی رہنما سید زاہد حسین گردیزی ، حافظ معین خالد ، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم ، مسعود کاظمی اور مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی عمران اعظمی شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد امین اور پروفیسر ڈاکٹر مختار ظفر نے کہا کہ آج و ہم انتشار پاکستان میں دیکھ رہے ہیں یہ صرف اس لئے ہے کہ ہم نے علامہ اقبال کی تعلیمات کو بھلا دیا ہے۔ سید زاہد حسین گردیزی ، حاجی جہان خان اور مسعود کاظمی نے کہا کہ علامہ اقبال کو نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ تھیں۔ نعیم اقبال نعیم اور عمران اعظمی نے کہا کہ علامہ اقبال کانفرنس سکول میں کرنے کا مقصد نئی نسل کو اقبال سے روشناس کروانا اور اقبال کی شاعری و تعلیمات سے آگاہ کرنا ہے ۔ مسز نعیم ترین اور فارمہ جمشید نے کہا کہ علامہ اقبال ایک آفاقی شاعر تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد افتخار مغل ، حافظ معین خالد ، وقاص فرید قریشی، محمد سہیل ، ملک اجمل نصیر ، شفیق آصف نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے مسلمانوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی اور سوئی ہوئی قوم کو بیدار کیا۔ علامہ اقبال کانفرنس سے حنا خان ، نوشابہ نرگس ، کومل خان ، اریبہ سجاد ، محمد مشہد ، آفاق یار ، ردا فاطمہ ، وجہیہ نصیر ، ہما ممتاز قریشی، ضمیر ہاشمی ، لقمان ناصر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ میلسی سے تحصیل رپورٹر کے مطابق علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا اس کی تکمیل ہم پر لازم ہے پاکستان کو علامہ اقبال کا پکستان بنائیں گے ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب عیدگاہ روڈ میلسی چوہدری غیور اسلم نے یوم اقبال کے موقع پر کیا پیر عبدالرزاق قریشی ،زاہد احمد خان شیروانی ،محمد یوسف چوہان ،مہر محمد امین ،حاجی ریاض احمد بوہڑ ،ملک عبدالجبار ملتانی نے بھی خیالات کا اظہار کیا حاجی محمد احمد مٹھو ،خضر سہو ،سید قسور شاہ ،محمد انور شاہد ،محمد قاسم ریاض ،میاں عبدالجبار ،حاجی اللہ ڈیوایا ،عبدالشکور قیصر ،محمد اقبال مدنی سمیت صحافی برادری نے یوم اقبال میں شرکت کی ۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق اقبال نے اُمت مسلمہ کی تشکیل نو میں کلیدی کردار ادا کیا۔آج پاکستانی قوم کو تشکیل نو کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ محاذ بہاول پور کی صدر وومن ونگ مسز آسیہ کامل نے علامہ اقبال کی برسی کے حوالہ سے اپنے بیان میں کیا۔ چوٹی زیریں سے نامہ نگار کے مطابق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں یوم اقبال کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مقررین نے علامہ اقبال کی شاعری اور زندگی پر روشنی ڈالی پروفیسراحمدبخش احمدانی اور پروفیسر فرخ فہیم نے اقبال کی شاعری اور فلسفے پر تقاریر کیں اس کے ساتھ ساتھ مفت پری فرسٹ ائیر کلاس کا باقاعدہ آگاز کیا گیا آخر میں پرنسپل پروفیسرراؤ محمد افضال نے صدارتی اورپروفیسر عبدالستار نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پروفیسر محمدآصف خان ۔پروفیسر میاں محمد افضل خان ،سمیت کالج طلبا ء اور سٹاف نے شرکت کی ۔ چوک اعظم سے سپیشل رپورٹر کے مطابق علامہ اقبال کے افکار ہمارے لئے مینار ہ نور کی حیثیت رکھتے ہیں ‘ سماجی رہنما مسکان علوی۔ سماجی رہنماء مسکان علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار ہمارے لئے مینار ہ نور کی حیثیت رکھتے ہیں ۔سماجی رہنماء مسکان علوی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے خاتمہ کیلئے تاریخی بیان دے کر پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں ۔ بھکر سے نامہ نگار کے مطابق دی ایگلیٹس سکول (بوائز کیمپس ) بھکر میں علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی یومِ وفات ۲۱ اپریل کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین ادارہ پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ تھے۔ تقریب میں مختلف قسم کے مقابلہ جات جس میں اقبال کے نغمے، اُردو تقاریر، انگریزی تقاریر، کلیاتِ اقبال، پوسٹر،ڈرائنگ اور دیگر مقابلہ جات شامل تھے۔ چیئرمین ادارہ پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ اور ڈائریکٹر پروفسیر ملک خضر حیا ت چھینہ نے پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ پروگرام کے اختتام پر پرنسپل (بوائز کیمپس) محمد قمر حیات نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض ادارہ کے مایہ ناز استاد محمد دانش علی نے سرانجام دیے ۔